Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پی سی بی کا انگلینڈ روانگی سے قبل ٹریننگ کیمپ منعقد نہ کرنے کا فیصلہ

شائع 09 جون 2020 03:44pm

لاہور: آئندہ آنے والے ہفتوں میں پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے پی سی بی یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کیلئے ایک محفوظ ماحول کی فراہمی کیلئے لاجسٹک اور آپریشنل مسائل کی فراہمی ایک چیلنج ہوگا۔ لہٰذا قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی سے قبل ٹریننگ کیمپ منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹ ٹیم کی جولائی کے اوائل میں انگلینڈ کیلئے مجوزہ تاریخ کو تبدیل کرکے جلد انگلینڈ روانگی پر ای سی بی سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں اضافی پریکٹس سیشنز میں ٹریننگ کا موقع مل سکے۔

علاوہ ازیں، کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ، انگلینڈ روانگی سے قبل لاہور میں اکھٹا ہونا اور ٹیم کی انگلینڈ میں ٹریننگ یا میچ شیڈول کے حوالے سے جلد آگاہ کردیا جائے گا۔

پی سی بی نے کھلاڑیوں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ موجودہ حالات میں کرکٹ گراؤنڈز میں ٹریننگ نہیں کرنی چاہیئے اور انہیں سماجی فاصلوں کے پروٹوکلز پر سختی سے عملدرآمد کرنا چاہیئے۔ یہ ہدایات ان کے اور ان کی فیملی کی بہتری کیلئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

پاکستان میں کورونا وائرس دن بہ دن تیزی سے پھیلتا جارہا ہے۔ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس کے علاوہ 2 ہزار 172 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 35 ہزار سے زائد افراد اس موذی مرض کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div